اسموگ تدارک کیس: ایل ڈی اے سمیت دیگر متعلقہ محکموں سے پیشرفت رپورٹس طلب
لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ تدارک کیس میں ایل ڈی اے سمیت دیگر متعلقہ محکموں سے پیشرفت رپورٹس طلب کرلیں۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ تدارک سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔
سی بی ڈی کے وکیل نے دوران سماعت بتایا کہ والٹن روڈ کا پراجیکٹ برسات سے پہلے مکمل کرنا ضروری ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ زمین سے پانی نکال کر سارے شہر میں چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے اور بعد میں پتہ چلے گا کہ زمین سے ہی پانی ختم ہو گیا، ایل ڈی اے نے انڈر پاسز کی دوبارہ تزئین و آرائش پر ناانصافی کی، ایل ڈی اے میں پیسہ چلتا ہے۔
عدالت نے پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے کیفوں کو سیل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید کارروائی 15 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
مزید پڑھیں
لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کی تیاریوں کیلئے ورکنگ گروپ قائم
عالمی بینک کا مصنوعی بارش کے منصوبوں سے اختلاف، چنگ چی رکشہ بند کروانے کا فیصلہ
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا دوسرا نمبر، شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایت
Comments are closed on this story.