Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

شہدادکوٹ: سیلاب متاثرین کے خیمے میں آگ لگ گئی، تین بچے جھلس کر جاں بحق

خیمے میں آگ لگنے سے ہمارے پاس کچھ نہیں بچا، ہم کسان اور غریب لوگ ہیں، متاثرہ شخص
شائع 12 دسمبر 2023 02:05pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

قمبر شہدادکوٹ ضلع کے گاؤں رب رکھو لاکھو میں سیلاب متاثرین کے خیمے میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں تین بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

سیلاب متاثرین کے خیمے میں آگ لگنے کی وجہ سے تین بچوں کی ہلاکت کے علاوہ چار افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد فرام کرنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جاں بحق افراد میں 4 سالہ امیر کھوسو، 7 سالہ صحت خاتون اور 2 ماہ کی بچی بھی شامل ہے جن کی لاشیں بھی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ سال 2022 کے سیلاب سے متاثرہ یہ خاندان خیمے میں رہائش پذیر ہے، خیمے کا مالک راشد کھوسو، اس کا بھائی ضمیر علی، والدہ نصیباں اور اس کی بیوی شبیراں حادثے میں زخمی ہوئے۔

متاثرہ فیملی خیمے میں موم بتی جلا کر سوئی ہوئی تھی جس کے باعث آگ لگی، خیمے کے مالک رشید کھوسو کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل اور سارا سامان بھی جل گیا۔

رشید کھوسوکا کہنا تھا کہ خیمے میں آگ لگنے سے ہمارے پاس کچھ نہیں بچا، ہم کسان اور غریب لوگ ہیں، حکومت سندھ و ضلعی انتظامیہ سے بھی مدد کی اپیل کرتے ہیں۔

fire

sindh

Flood victims

Interior Sindh

shadadkot