پنجاب میں گائے، بکریاں ذبح کرنے پر پابندی عائد
لائیو اسٹاک سیکٹر کی پیداوار میں اضافے کے لیے ایمرجنسی لگانے کا بھی فیصلہ
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر میں میں گائے اور بکریاں ذبح کرنے پر پابندی عائد کردی۔
محسن نقوی نے لائیو اسٹاک سیکٹر کی پیداوار بڑھانے کے لیے مفید مادہ جانور کو ذبح کرنے پر پابندی عائد کردی جس کا اطلاق پنجاب کے تمام اضلاع میں ہوگا۔
پنجاب حکومت نے لائیو اسٹاک سیکٹر کی پیداوار میں اضافے کے لیے ایمرجنسی لگانے کا بھی فیصلہ کرلیا، محسن نقوی نے لائیو اسٹاک کی پیداوار اورایکسپورٹ بڑھانے کے لیے حتمی پلان طلب کرلیا ہے۔
اس ضمن میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے میں جانوروں کی بیماریوں سے پاک زون قائم کیے جائیں گے، سعودی عرب، کویت اور متحدہ عرب امارات میں لائیو سٹاک ایکسپورٹ کرنے کی بہت گنجائش ہے، لہٰذا یم نے خلیجی ممالک میں لائیو سٹاک کی برآمدات کو بڑھانا ہے۔
punjab
livestock
mohsin naqvi
CARETAKER CM PUNJAB
slaughtering
مقبول ترین
Comments are closed on this story.