Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ: گیس لیکج کے باعث دھماکے سے گھر کے 8 افراد جُھلس کر زخمی

کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پر گیس لیکج کے باعث دھماکے سے خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ منگل کی صبح...
شائع 12 دسمبر 2023 12:12pm

کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پر گیس لیکج کے باعث دھماکے سے خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

منگل کی صبح کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ بھٹی کالونی کے ایک گھر میں خاتون خانہ نے ناشتہ تیار کرنے کے لیے جو ہی چولہا لگانے کی کوشش کی تو گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکہ ہوا۔

دھماکے کے نیتجے میں گھر میں موجود خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو عملے نے تمام زخمیوں کو سول ہسپتال ٹراما سینٹر منتقل کردیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دیگر کی حالتخطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

quetta

Blast

gas leakage