Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اکبر ایس بابر کا پی ٹی آئی وکلاء کیخلاف پاکستان بار میں درخواست دینے کا اعلان

سرخیاں لگی تھیں میری درخواست مسترد ہوئی، دوبارہ دلائل کے لیے 14 تاریخ دی ہے، بانی رہنما پی ٹی آئی
شائع 12 دسمبر 2023 11:46am
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے اپنے متعلق بیان دینے دینے والے پارٹی وکلاء کے خلاف پاکستان بار میں درخواست دینے کا اعلان کردیا۔

الیکشن کمیشن سے باہر میڈیا سے گفتگو میں اکبر ایس بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وکلا میرے خلاف جھوٹ بول رہے ہیں، جھوٹ بولا جا رہا ہے کہ میں پی ٹی آئی کارکن نہیں ہوں اور مجھے 10 سال پہلے پارٹی سے فارغ کردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ سمیت دیگر عدالتوں کے فیصلے ان کے سامنے رکھیں گے، پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن محض ایک فراڈ تھے، استدعا کی تھی پی ٹی آئی کے دوبارہ اور دیگر جماعتوں کے بھی انٹرا پارٹی انتخابات کرائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیخلاف تمام درخواستگزاروں کو آئندہ سماعت جواب جمع کرانے کی ہدایت

اکبر ایس بار پی ٹی آئی کو ’لوٹنے والے‘ وکلا پر برس پڑے

اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ آج الیکشن کمیشن کی جانب سے ہمیں ایک نوٹس آیا، سرخیاں لگی تھیں میری درخواست مسترد کردی گئی، دوبارہ دلائل کے لیے 14 تاریخ دی گئی ہے۔

بانی رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ جو وکلاء جھوٹ بول رہے ہیں ان کے خلاف پاکستان بار میں درخواست دیں گے، پاکستان بارکونسل ان وکلاء کے لائسنس منسوخ کرے۔

pti

Akbar S Babar

Election Commission of Pakistan (ECP)

pti intra party election