Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عام انتخابات کیلئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، آر اوز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

پنجاب کے 41 اضلاع میں سے 40 کے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز ڈی آر اوز ہوں گے، ترجمان الیکشن کمیشن
شائع 12 دسمبر 2023 08:50am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2024 کے لیے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران ، آر اوز اور اے آر اوز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

آئندہ عام انتخابات 2024 کے سلسلے میں الیکشن کمیشن ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران( ڈی آر اوز) ، ریٹرننگ افسران ( آر اوز) اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران ( اے آر اوز) کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا کے 36 اضلاع کے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران تعینات ہوں گے، پنجاب کے 41 اضلاع میں سے 40 کے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز ڈی آر اوز ہوں گے جبکہ ڈائریکٹر جنرل ڈی جی خان ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد خالد منظور کو ڈی آر او تونسہ تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے سندھ اور بلوچستان کے صوبائی الیکشن کمشنرز کے تبادلے کر دیے

الیکشن کمیشن ترجمان نے کہا کہ سندھ کے 30 اضلاع کے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز ڈی آر اوز ہوں گے، دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان کے 36 اضلاع کے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ڈی آر اوز تعینات کردیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر عرفان نواز ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اسلام آباد تعینات کیے گئے ہیں۔

ECP

Election Commission of Pakistan (ECP)

DROs

Election 2024