Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

خصوصی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل: سابق چیف جسٹس کا طارق مسعود کی بینچ میں موجودگی پر اعتراض

جسٹس جواد ایس خواجہ نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی
شائع 11 دسمبر 2023 08:09pm

سپریم کورٹ میں خصوصی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف اپیلوں کے معاملے پر سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے جسٹس سردار طارق مسعود کی بینچ میں موجودگی پر اعتراض اٹھا دیا۔

خصوصی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیس میں سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ جسٹس سردار طارق مسعود خصوصی عدالتوں سے متعلق درخواستوں پر نوٹ میں اپنی رائے دے چکے ہیں، اس لیے وہ خود کو خصوصی عدالتوں سے متعلق بینچ سے الگ ہوجائیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ خصوصی عدالتوں میں سویلنز کے ٹرائل کالعدم قرار دینے سے متعلق اپیل پر نئے بینچ کی تشکیل کے لیے ججز کمیٹی کو معاملہ بھجوایا جائے، سپریم کورٹ نے خصوصی عدالتوں سے متعلق 9 رکنی بینچ بنایا جس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق نے سننے سے معذرت کی، جسٹس سردار طارق 26 جون کو دستخط شدہ نوٹ میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔

جسٹس سردار طارق مسعود ملٹری کورٹس سے متعلق فیصلے میں نہیں بلکہ نوٹ میں اپنی رائے کا اظہار کر چکے ہیں، جسٹس سردار طارق مسعود نے سویلینز کے خصوصی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے کہا کہ قانون کو پہلے ہائیکورٹ میں چیلنج ہونا چاہیئے۔

مزید پڑھیں

وزارت داخلہ نے بھی سویلینز کے ٹرائل سے متعلق فیصلے کیخلاف اپیل دائر کردی

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے فوجی عدالتوں کے خلاف اپیل دائر کرنے کی تردید کردی

سپریم کورٹ فوجی عدالتیں بحال کرے، شہداء کے اہلخانہ کا مطالبہ

جواد ایس خواجہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مزید کہا گیا کہ جسٹس سردار طارق کا خصوصی عدالتوں سے متعلق اپیلوں کو سننا انصاف کے اصولوں کے منافی ہے، اس لیے ان کی سربراہی میں قائم بینچ کو انٹراکورٹ اپیلوں پر فیصلہ کرنے سے روکا جائے۔

Supreme Court

اسلام آباد

justice sardar tariq masood

militry courts

Military courts in Pakistan

former cheif justice

Military Court

justice jawad s khawaja

Civilians Trial in Military Courts