Aaj News

جمعرات, دسمبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ کے تین تعلیمی بورڈز کا چارج کمشنرز کے سپرد

کمشنرز کو تعلیمی بورڈز کا چارج لے کر رپورٹ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ بھیجنے کی ہدایت
شائع 11 دسمبر 2023 08:04pm

نگراں وزیرِ اعلیٰ مقبول باقر نے سندھ کے تین تعلیمی بورڈز کا چارج کمشنرز کے سپرد کردیا ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ مقبول باقر کی ہدایت پر چیئرمین سکھر بورڈ کا چارج کمشنر سکھر فیاض عباسی کو دے دیا گیا، سکھر بورڈ کے چیئرمین رفیق پھل 16جون کو ریٹائر ہوگئے تھے۔

ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق چیئرمین کراچی انٹربورڈ کا چارج کمشنر کراچی سلیم راجپوت کو دے دیا گیا ہے، چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کراچی کا عہدہ 23 نومبر سے خالی تھا۔

اسی طرح چیئرمین بورڈ شہید بینظیر آباد کا چارج کمشنر نواب شاہ کے سپرد کردیا گیا ہے۔

کمشنرز کو تعلیمی بورڈز کا چارج لے کر رپورٹ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Karachi Intermediate Board

Sukkur Board

Chairmen