Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

گوادر: پیٹرول ڈیپو میں آتشزدگی، 2 افراد جاں بحق 3 زخمی

تین تیل بردار گاڑیاں بھی جل گئیں۔
شائع 11 دسمبر 2023 05:08pm

گوادر کے علاقے کنتانی ہور میں واقع پٹرول کے ڈیپو میں آگ بھڑک اٹھی، آگ نے تین ڈیپوز کو لپیٹ میں لے لیا، جس سے دو افراد جھلس کر جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے تین تیل بردار گاڑیاں بھی جل گئیں۔

گزشتہ سال دسمبر میں بھی جیوانی میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ نے اسمگل شدہ پیٹرول اور ڈیزل لے جانے والی اسپیڈ بوٹس اور آئل ڈپو کو خاکستر کردیا تھا۔

fire

Gwadar

Petrol Depo