Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

’آفیشل سیکرٹ ایکٹ دفعات کی غلط تشریح کی گئی‘، عمران خان کا سائفر ٹرائل رکوانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعہ 13، 6 میں لفظ ”may“ کی غلط تشریح کی گئی، درخواست
شائع 11 دسمبر 2023 04:33pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ایک بار پھر جیل ٹرائل رکوانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں بتایا گیا کہ سائفر کیس میں فرد جرم عائد ہوئی اور 5 گواہان کے بیانات قلم بند ہوئے۔

درخواست میں کہا گیا کہ دو رکنی بینچ نے سائفر کیس کی کارروائی کو کالعدم قرار دیا، اور ہائیکورٹ نے ٹرائل عدالت کو اوپن کورٹ میں سماعت کرنے کا حکم دیا۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ملزمان کو 28 نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا، سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے ملزمان کو پیش نہ کیا اور ایک رپورٹ پیش کردی، ٹرائل کورٹ نے رپورٹ منظور کرتے ہوئے سماعت اڈیالہ جیل میں کرنے کا حکم سنا دیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے قانونی تقاضے پورے کیے بغیر 4 دسمبر کو فرد جرم کیلئے چارج کی کاپیاں تقسیم کردیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ کا 4 دسمبر کا حکم نامہ غیر قانونی اور غیر مناسب ہے، ٹرائل کورٹ نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعہ 13، 6 کی غلط تشریح کی، کورٹ کی جانب سے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعہ 13، 6 میں لفظ ”may“ کی غلط تشریح کی گئی۔

درخواست کے مطابق ٹرائل کورٹ میں کی گئی 4 دسمبر کی کارروائی قانون کی اسکیم اور طریقہ کار کے مطابق نہیں۔

عمران خان نے اپنی درخواست میں کہا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعہ 13، 6 حکومت کو اختیار دیتی ہے کہ وہ ٹرائل کے حوالے سے عمومی یا خصوصی آرڈر جاری کرے، 4 دسمبر کو حکومت کا عمومی یا خصوصی آرڈر یا نوٹیفکیشن عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، اور ٹرائل کورٹ نے حکومت کے نوٹیفکیشن کے بغیر ہی کارروائی کو جاری رکھتے ہوئے 4 دسمبر کو حکم نامہ جاری کیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ٹرائل کورٹ کا 4 دسمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

عدالت اس درخواست پر فیصلہ ہونے تک ٹرائل کورٹ کی کارروائی کو معطل کرنے کا حکم دے، درخواست میں استدعا

imran khan

CIPHER CASE

jail trial