Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

توشہ خانہ فوجداری کیس: عمران خان کی فیصلہ معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

جھے تو حیرت ہے الیکشن کمیشن اس حد تک جا سکتا ہے، لطیف کھوسہ
شائع 11 دسمبر 2023 03:35pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کی فیصلہ معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود پر مشتمل دو رکنی بینچ نے عمران خان کی سزا کا آرڈر معطل کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل وکیل لطیف کھوسہ نے اپنے دلائل میں کہا کہ مجھے تو حیرت ہے الیکشن کمیشن اس حد تک جا سکتا ہے، ان کی انا کی تسکین ہو گی کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی پارٹی سربراہ نہیں رہے۔

انہوں نے اپنے دلائل میں مزید کہا کہ میں نے اپنے دلائل میں واضح کہا تھا سزا کے فیصلے کو بھی معطل کریں، ہو سکتا ہے یہ بات تحریری طور پر درج کرنے سے رہ گئی ہو، جاوید ہاشمی کے کیس میں سزا اور فیصلہ معطلی کی بات کی گئی۔

بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عمران خان کی توشہ خانہ فوجداری کیس میں فیصلہ معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

یاد رہے کہ سیشن کورٹ کے پانچ اگست کے فیصلے میں سزا عدالت نے پہلے ہی معطل کررکھی ہے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو نااہل قرار دینے کا فیصلہ سنانے کے بعد کے ان کے خلاف فوجداری کارروائی کا ریفرنس عدالت کو بھیج دیا تھا، جس میں عدم پیشی کے باعث ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے۔

imran khan

Islamabad High Court

latif khosa

Tosha Khana Criminal Proceedings Case