Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اے ڈی بی کی پاکستان کیلئے مزید 15 کروڑ 55 لاکھ ڈالر فنانسنگ کی منظوری

خواتین کو کاروبار کے لیے 5 کروڑ ڈالر کے قرضے دیے جائیں گے، اے ڈی پی
شائع 11 دسمبر 2023 02:04pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی پی) نے پاکستان کے لیے مزید 15 کروڑ 55 لاکھ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی۔

اے ڈی پی کے مطابق ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے منظور کی گئی رقم میں 10 کروڑ ڈالر قرض اور 55 لاکھ ڈالر گرانٹ شامل ہے۔

10 کروڑ ڈالر لیگل، ریگولیٹری اصلاحات پر خرچ کیئے جائیں گے جب کہ خواتین کو کاروبار کے لیے 5 کروڑ ڈالر کے قرضے دیے جائیں گے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا کہ 55 لاکھ ڈالر کی گرانٹ مالی سرگرمیوں پر خرچ کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 65 کروڑ 88 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے18کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 65 کروڑ 88 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دی تھی، فنڈز سے پاکستان میں پائیدارترقی کے اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

پاکستان

ADB

Asian Development Bank