Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : بٹیر کی یخنی سے سردی بھگائیں

سرد راتوں میں بڑی تعداد میں شہری بٹیر کی یختی کی 20 سال پرانی دکان کا رُخ کرتے ہیں
شائع 10 دسمبر 2023 11:36pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

کراچی میں سردی کی انٹری کے ساتھ ہی چکن کارن سوپ اور یخنی سینٹرز پر رش بڑھ گیا، شہری سردی بھگانے کےلئے گرم سوپ اور یخنی کا لطف اٹھاتے ہیں۔۔

شہر قائد میں ناگن چورنگی پر قائم 20 سال پرانا یخنی سینٹر اپنی مثال آپ ہے، یہاں کی مشہور بٹیر کی یخنی بچوں اور بڑوں سمیت سب کی من پسند ہے، سرد راتوں میں بڑی تعداد میں شہری بٹیر کی یختی پینے کیلئے یہاں کا رُخ کرتے ہیں۔

یخنی سینٹر پر آنے والے شہریوں کا کہنا ہے یخنی پینے سے جہاں سردی کی شدت میں کمی آتی ہے وہیں اس کے پینے سے کئی طرح کی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔

یخنی سینٹر کے مالک کا کہنا ہے 20 سال سے اسی مقام پر یخنی فروحت کر رہا ہوں، نہ قمیت زیادہ رکھی اور نہ ہی کبھی معیار پر سمجھوتا کیا۔

یہ بھی پڑھیں :

کراچی: خنکی بڑھتے ہی مونگ پھلی کے دام بھی آسمان پر

صرف 5 گھنٹے کام، ماہانہ تقریباً سوا لاکھ روپے کمائی، سردیوں کا زبردست کاروبار

یخنی سینٹر پر شہری یخنی پینے کے ساتھ بٹیر کے پیس اورانڈوں سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔

Cold Weather

climate change

Met Office

Soup Shop