Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

’کیا نوازشریف کے کہنے پر نو مئی کا واقعہ ہوا، ان کا بھانجا فوج کو للکارتا رہا‘

بلاول کی اصل تکلیف یہ ہے کہ اس بار سندھ میں آسانی سے سلیکشن نہیں ہوگی، عابد شیر علی
اپ ڈیٹ 10 دسمبر 2023 09:31pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما عابد شیر علی نے نام لیے بغیر سابق چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا نوازشریف کے کہنے پر نو مئی کا واقعہ ہوا، ان کا بھانجا فوج کو للکارتا رہا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عابد شیر علی نے سیاسی حریف عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا اور نام لیے بغیر کہا کہ نیازی نے جو بیان دیا جس میں نو مئی کے واقعات پر نوازشریف پر بھونڈا الزام لگایا ہے، لگتا ہے دیسی مرغ کھا کر اس کا جیل میں دماغ خراب ہو گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس نیشنل کرائم ایجنسی نے بنایا ملکی ادارے نے نہیں بنایا، بند لفافہ کیبنٹ میں پیش کیا گیا۔ غریب عوام کا ستر ارب روپے کا اسکینڈل کرکے ایماندار صادق و امین قرار دیا گیا۔ اہلیہ کے ساتھ مل کر ڈاکا ڈالنے والو کو ایک سو نوے ملین پاؤنڈ قومی خزانے میں جمع کرانے چاہیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :

کہا گیا کے پی میں کسی اور کو وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ ہوچکا، بلاول بھٹو

باجوڑ جلسے پر انور زیب گرفتار، شیر افضل سمیت 25 پر مقدمہ

’ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کی سماعت براہ راست نشر کی جائے‘

مسلم لیگ ن کے رہنماء نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ پوچھتا ہوں پاکستان کا سب سے بڑا چور و ڈاکو کون ہے۔

پیپلزپارٹی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ بلاول کی اصل تکلیف یہ ہے کہ اس بار ان کی سندھ میں بھی آسانی سے سلیکشن نہیں ہوگی، سندھ میں کبھی کارکردگی کی بنیاد پر وزیراعلیٰ نہیں بنا، بلاول کو سندھ میں بھی ن لیگ کی ضرورت پڑسکتی ہے۔

Nawaz Sharif

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Election Schedule 2024