Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں پولیس اسٹیشنز اور آن لائن لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا فیصلہ

آئی جی پنجاب کا چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ہمراہ پولیس خدمت مرکز لبرٹی کا دورہ
شائع 09 دسمبر 2023 11:15pm

پنجاب حکومت نے پیٹرولنگ پوسٹ، خدمت مراکز کے ساتھ ساتھ پولیس اسٹیشنز، آن لائن اور ایپ کے ذریعے شہریوں کو لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) فیصل یوسف کے ہمراہ پولیس خدمت مرکز لبرٹی کا دورہ کیا۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ لرنر و ریگولر ڈرائیونگ لائسنس، انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس اور رینیول آف لائسنس کا حصول انتہائی آسان بناتے ہوئے نئے آن لائن سسٹم ڈاٹ نیٹ متعارف کروا رہے ہیں۔

ڈاکٹر عثمان انور نے مزید بتایا کہ سسٹم کے ذریعے اب شہری گھر بیٹھے آن لائن لرننگ ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے، اوور لوڈ کی وجہ سے لائسنس اجراء سسٹم میں تعطل و خرابی کرنے کے خدشات کو دور کر دیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کے ہمراہ خصوصی پیغام بھی جاری کیا جس میں کہا گیا کہ شہریوں کے لئے آن لائن لرنر آن ویب ایپ سروس اتوار سے شروع کی جا رہی ہے، پنجاب کے تھانوں کے فرنٹ ڈیسک پر لرنر لائسنس بنانے کی سہولت کا آغاز بھی اتوار سے کر دیا جائے گا۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ لبرٹی خدمت مرکز پر اتوار کو شام 06 بجے سے 50 سال سے زائد العمر شہریوں کی میڈیکل ویریفیکیشن کی سہولت بھی میسر کر دی جائے گی، نئے سسٹم کے تحت لرنر لائسنس کی تجدید کا آغاز پیر کی رات 08 بجے سے ہوگا، نئے سسٹم کے تحت ریگولر لائسنس کے لیے اپائنٹمنٹ 14 دسمبر سے ملے گی۔

مزید پڑھیں

ڈرائیونگ کرنے والے کم عمر بچوں کو عدالتوں میں پیش کرنے سے روک دیا گیا

لاہور: پولیس کریک ڈاؤن کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد لائسنس دفاتر پر امڈ آئی

بغیر لائسنس موٹر سائیکل پر آنے والے طلبہ کا اسکول میں داخلہ بند

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریگولر اور ڈپلیکیٹ لائسنس کے لیے 17 دسمبر سے اپائنٹمنٹ ملے گی، نئے سسٹم کے تحت انٹرنیشنل لائسنس کے لیے 19 دسمبر اور نئے ریگولر لائسنس بنوانے کے لیے 25 دسمبر سے اپوائنمنٹ ملے گی، پنجاب پولیس خدمت ایپ کے ذریعے شہریوں کو لرنر کی سہولت 11 دسمبر کی شام سے فراہم کر دی جائے گی۔

lahore

IG Punjab

police station

usman anwar

Driving License

Chairman Punjab Information Technology Board

PITB

Faisal Yusuf

online learning driving licence