Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ: سرما تعطیلات میں دستیاب ججز پر مشتمل بینچز تشکیل

بینچز کی تشکیل کیلئے قائم 3 رکنی ججز کمیٹی کے 7 دسمبر کے اجلاس کا اعلامیہ جاری
شائع 09 دسمبر 2023 10:17pm

موسم سرما کے دوران سپریم کورٹ بینچز کی تشکیل کے لیے قائم 3 رکنی ججز کمیٹی کے 7 دسمبر کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق سردیوں کی چھٹیوں کے دوران دستیاب ججز پر مشتمل بینچز تشکیل دے دیے گئے ہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ چھٹیوں کے دوران کسی بینچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

اعلامے میں کہا گیا کہ چھٹیوں کے دوران 18 سے 22 دسمبر تک اسلام آباد، کوئٹہ اور کراچی میں ایک ایک بینچ کام کرے گا، اسلام آباد میں جسٹس سردار طارق کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ مقدمات سنے گا، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ بینچ کا حصہ ہوں گے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ چھٹیوں کے دوران 26 سے 29 دسمبر تک اسلام آباد میں کوئی بینچ دستیاب نہیں ہوگا، 26 سے 29 دسمبر تک پشاور اور کراچی رجسٹری میں ایک ایک بینچ مقدمات سنے گا۔

Supreme Court

winter vacations

اسلام آباد

Justice Qazi Faez Isa

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

Chief Justice Qazi Faez Isa