Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

متحدہ عرب امارات میں کوپ 28 اجلاس، سیاح گرین زون پہنچ گئے

مندوبین دبئی کے ایکسپو سٹی میں مختلف سرگرمیوں میں مشغول نظر آئے
شائع 09 دسمبر 2023 09:34pm
دبئی میں سی او پی 28 کے دوران مندوبین دبئی کے ایکسپو سٹی میں واک کر رہے ہیں۔ فوٹو ــ روئٹرز
دبئی میں سی او پی 28 کے دوران مندوبین دبئی کے ایکسپو سٹی میں واک کر رہے ہیں۔ فوٹو ــ روئٹرز

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں کوپ 28 اجلاس کے موقع پر سیاح گرین زون پہنچ گئے اور مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے ہونے والے کوپ 28 اجلاس کے مندوبین نے متحدہ عرب امارات میں عوامی گرین زون کا رُخ کیا۔

کوپ28 کے دوران مندوبین دبئی کے ایکسپو سٹی میں واک کرتے دکھائی دیے اور گرین زون میں سیاح مختلف سرگرمیوں میں مشغول نظر آئے ۔

گرین زون ایک ایسی جگہ ہے جس کا انتظام کوپ 28 پریزیڈنسی کے ذریعہ کیا جاتا ہے۔ یہ دو ہفتوں تک سرکاری، نجی شعبوں، میڈیا، نوجوانوں، این جی اوز کے ساتھ ساتھ یو این ایف سی کے زیر انتظام بلیو زون کے مندوبین اور مہمانوں کے لئے کھلا رہے گا۔

 دبئی : کوپ28 کے دوران مندوبین گرین زون میں موجود ۔ فوٹو۔۔ روئٹرز
دبئی : کوپ28 کے دوران مندوبین گرین زون میں موجود ۔ فوٹو۔۔ روئٹرز

گلف نیوز کے مطابق گرین زون آن لائن رجسٹریشن کے بعد حاصل کردہ مفت ایک روزہ پاسز کے ذریعے وسیع تر کمیونٹی کے لئے قابل رسائی ہے۔

 دبئی : کوپ28 کانفرنس کے موقع پر برازیل کے نمائندوں کا منفرد انداز۔ تصویر بشکریہ کوپ28
دبئی : کوپ28 کانفرنس کے موقع پر برازیل کے نمائندوں کا منفرد انداز۔ تصویر بشکریہ کوپ28

گلف نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ایکسپو سٹی دبئی میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کوپ 28 کے موقع پر برازیل کے نمائندوں نے منفرد انداز اپنایا۔

 کوپ 28 کے گرین زون میں یوتھ حب میں مندوبین مختلف پروجیکٹ کا معائنہ کررہے ہیں۔ تصویر بشکریہ گلف نیوز
کوپ 28 کے گرین زون میں یوتھ حب میں مندوبین مختلف پروجیکٹ کا معائنہ کررہے ہیں۔ تصویر بشکریہ گلف نیوز

گرین زون ایک ایسی جگہ ہے جہاں اجتماعی اقدامات آب و ہوا کی پالیسی کو ٹھوس نتائج میں تبدیل کرسکتے ہیں۔ اس سے توانائی کی منتقلی میں تیزی آئے گی، جس سے موثر اقدامات کو آگے بڑھانے اور پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز) کو آگے بڑھانے مدد ملے گی۔

climate change

Pakistan Flood

Cop28