Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

غیر رجسٹرڈ افغان شہریوں کو نکالا جارہا ہے، آگے جاکر اور بھی سخت فیصلے ہونگے، احمد شاہ

ڈاکو کے سر کے لیے 50 لاکھ روپے رکھنے کی منظوری دے دی گئی، نگراں وزیر اطلاعات سندھ
شائع 09 دسمبر 2023 07:08pm
فوٹو ــ سوشل میڈیا
فوٹو ــ سوشل میڈیا

سندھ کے نگراں وزیر اطلاعات احمد شاہ نے کہا ہے کہ غیر رجسٹرڈ افغان شہریوں کو نکالا جارہا ہے، آگے جاکر اور بھی سخت فیصلے ہونگے۔

حیدر آباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو میں احمد شاہ نے کہا کہ غیرقانونی تارکین وطن کو نکالنے کے لیے حکومت پیچھے نہیں ہوئی ، سب سے زیادہ اثر کے پی کے میں پڑا ہے، جو افغان رجسٹرڈ ہیں انہیں نہیں نکال رہے۔

انھوں نے کہا کہ صحافی جان محمد مہر کے قتل پر سندھ کے صحافی غصے میں ہیں، سکھر کے ایس ایس پی نے ڈاکو کے سر کے لیے 50 لاکھ رکھنے کی درخواست کی تھی، 50 لاکھ روپے کی ہیڈ منی کی اپروول دے دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پریس کلب صحافیوں کو سہولیات فراہم کرنے کی جگہ ہے، بیٹ رپورٹر وزیر کو بھی گائیڈ کرسکتا ہے کیونکہ منسٹر آتے جاتے رہتے ہیں، صحافیوں کے علاج کے مسائل لازمی حل ہونے چاہئیں ان کے بچے بھوکے نہ مریں، صحافیوں کا سارا فنڈ صحافیوں کو میرٹ کی بنیاد پر ملے گا۔

ایک سوال کے جواب احمد شاہ نے کہا کہ میں نے کھلا اعلان کیا کہ کسی وزارت کی صفائی انفارمیشن منسٹر نہیں متعلقہ منسٹر خود ہی دیگا۔

یہ بھی پڑھیں :

190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل: سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال کے نیب ٹیم کے سامنے اہم انکشافات

زمان پارک اور رائیونڈ والے میرے مخالف نہیں، بلاول بھٹو

ہم نے کہا کارگل پر لڑائی نہیں ہونی چاہئے، وقت ثابت کر رہا ہے ہم صحیح تھے، نواز شریف

احمد شاہ نے کہا کہ کابینہ میں کوئی ٹکراؤ نہیں ایک وزیر سے ایک دو مسئلے ہوئے، ہمارا کام الیکشن کرانا نہیں الیکشن کمیشن کو سہولیات دینا ہے، پچھلی حکومت کے پبلک انٹرسٹ کے تمام منصوبوں کو تیز کرینگے۔

Ahmed shah

Illegal Afghan Immigrants

jan mohammad mahar