Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ابرار احمد کی ساجد علی کو شامل کرنے کا فیصلہ

پاؤں کی انجری کے شکار لیگ اسپئینر ابرار احمد ابتدائی 2 ٹیسٹ میچوں سے باہر ہوگئے
شائع 09 دسمبر 2023 06:00pm

دورہ آسٹریلیا کے آغاز سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے، پاؤں کی انجری کے شکار لیگ اسپئینر ابرار احمد 2 ٹیسٹ میچوں سے باہر ہوگئے جبکہ سلکشن کمیٹی نے ساجد علی کو شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ان فٹ ابرار احمد کی آسٹریلیا کے خلاف ابتدائی 2 ٹیسٹ میچوں میں شرکت مشکوک ہے۔

قومی سلیکشن کمیٹی نے ٹیم مینجمنٹ سے مشاورت کے بعد ابرار احمد کی جگہ آف اسپینر ساجد خان کو قومی ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ساجد خان کو آسٹریلیا کے 5 بائیں ہاتھ کے بلے بازوں کی وجہ سے موقع دیا گیا ہے، وہ سفری دستاویزات مکمل ہوتے ہی پہلی دستیاب پرواز سے پرتھ روانہ ہوں گے۔

ساجد خان اب تک سات ٹیسٹ میچوں میں 22 شکار کرچکے ہیں۔

ساجد خان اب تک 7 ٹیسٹ میں 22 شکار کرچکے ہیں، انہوں نے گزشتہ برس مارچ میں آسٹریلیا کے خلاف ہی اپنا آخری ٹیسٹ کھیلا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 14 دسمبر سے پرتھ میں کھیلا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں

ابراراحمد نے ٹیسٹ ڈیبیو پر 11 وکٹیں لے کر کس کھلاڑی کا ریکارڈ برابر کیا؟

پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچز میں ریکارڈ کیسا ہے؟

کسی بھی بیٹر کو مشکل نہیں سمجھتا، خرم شہزاد

test series

Pakistan vs Australia

PAK VS AUS

Sajid Khan

abrar ahmed

canberra