Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا الیکشن کمیشن سے پارٹی سرٹیفکیٹ شائع کرنے کا مطالبہ

پی ٹی آئی کو دیگر جماعتوں کے مقابلے میں امتیازی سلوک کا نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیئے، گوہر خان
شائع 09 دسمبر 2023 05:24pm

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے الیکشن کمیشن سے بلا تاخیر پارٹی سرٹیفکیٹ شائع کرنے کا مطالبہ کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے ٹویٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ کسی بھی آئینی جمہوریت میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا مطلب انتخابی عمل میں تمام سیاسی جماعتوں کی شمولیت ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت کا انتخابی نشان اس عمل کی نشاندہی کرتا ہے، پی ٹی آئی کو دیگر جماعتوں کے مقابلے میں امتیازی سلوک کا نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیئے، یہ ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں الیکشن کمیشن سے بلا تاخیر پارٹی سرٹیفکیٹ شائع کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔

ECP

اسلام آباد

pti chairman

Barrister Gohar

Barrister Gohar Khan

party certificate

Election 2024