Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سارہ انعام قتل کیس کے ملزم شاہنواز کی عدالت میں سیگریٹ پیتے ویڈیو وائرل، عوام برہم

’اندازہ لگاؤ مجرم سیگریٹ بھی پی رہا ہے عجیب انصاف کا نظام ہے اس ملک کا‘
شائع 09 دسمبر 2023 04:56pm

سارہ انعام قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہنواز امیر کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پیشی کے دوران بنائی گئی ایک ویڈیو نے عوام کو غصہ دلا دیا ہے۔

ہفتہ تو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں معروف صحافی ایاز امیر کی بہو سارہ انعام کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

اس دوران ملزم شاہنواز امیر کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزم شاہنواز ہتھکڑیوں میں جکڑا ہوا تھا اور ایک پولیس والے نے زنجیر تھامی ہوئی تھی جبکہ دو آس پاس چل رہے تھے۔

اس لمحے کی ویڈیو سامنے آئی تو لوگوں نے نوٹ کیا کہ قتل کا ملزم پولیس کسٹڈی میں زنجیروں میں جکڑا ہوا سگریٹ نوشی میں مصروف ہے۔

ویڈیو سامنے آنے کی دیر تھی کہ لوگوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔

ایک صارف نے طنزیہ لکھا، ’مجرم کو سیگرٹ کی صحولیات بھی موجود ہے‘۔

جبکہ ایک صارف نے لکھا، ’اندازہ لگاؤ مجرم سیگریٹ بھی پی رہا ہے عجیب انصاف کا نظام ہے اس ملک کا‘۔

خیال رہے کہ عدالت نے سارہ انعام کے قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

کیس کا پس منظر

ایازامیرکی بہوسارہ کو ان کے بیٹےشاہنوازامیرنے 23 ستمبر 2022 کی شب لڑائی جھگڑے کے چک شہزاد کے ایک فارم ہاؤس مین سرپرجم میں استعمال ہونے والے ڈمبل کے وار سے قتل کردیا تھا۔

مقتولہ سارہ کی فیملی کینیڈا میں رہائش پزیرہونے کےسبب قتل کا مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاؤن کے ایس ایچ اوسب انسپکٹر نوازش علی خان کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

کینیڈا کی شہریت رکھنے والی 37 سالہ سارہ قتل کیے جانے سے 3 روز قبل ہی دبئی سے پاکستان پہنچی تھیں جہاں وہ ملازمت کرتی تھیں۔شاہنوازاور سارہ کی شادی چند ماہ قبل ہی ہوئی تھی جس سے قبل ان کی سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی ہوئی تھی۔

Smoking

Shahnawaz Amir

sara inam murder case