Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ضمانت ملنے کے بعد دوبارہ گرفتار

اسد قیصر کو 9 مئی واقعات میں آج ہی ضمانت ملی تھی
اپ ڈیٹ 09 دسمبر 2023 05:18pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو رہائی نہ مل سکی۔ صوابی پولیس نے 3 ایم پی او کے تخت انھیں حراست میں لے لیا۔

اسد قیصر کو تھانہ پڑانگ میں درج مقدمے میں ضمانت ملنے کے بعد پھر گرفتار کرلیا گیا۔

اسد قیصر کو 9 مئی واقعات میں آج ہی ضمانت ملی تھی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منظور کی تھی۔

اسد قیصر پر 9 مئی کو نجی املاک کے توڑ پھوڑ کے الزامات ہیں، پی ٹی آئی رہنما ایک ہفتہ سے مردان جیل میں تھے۔

سیشن کورٹ مردان کے مجسٹریٹ عادل مثل نے اسد قیصر کی بعد از گرفتار کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔

واضح رہے کہ سابق اسپیکر اسد قیصر کو 9 مئی واقعات کے مقدمے میں 4 دسمبر کو مردان جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

سابق اسپیکر اسد قیصر ایک اور مقدمے میں گرفتار

پشاور ہائیکورٹ کا اسد قیصر کو موجودہ درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

دو روز قبل پشاور ہائی کورٹ نے اسد قیصر کو موجودہ درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

عدالت عالیہ نے گزشتہ سماعت میں اسد قیصر کی باربار گرفتاری پر حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ یہ کیا مذاق ہے، ضمانت ملنے کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار کرتے ہیں، قانون اس پر کیا کہتا ہے یہ دیکھیں گے۔

pti

Asad Qaiser

Mardan

MAY 9 RIOTS