Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

بات کا بتنگڑ نہ بنائیں، نواز شریف سے متعلق بیان پر بشری انصاری کا ردعمل

میں نواز شریف صاحب کی بہت عزت کرتی ہوں، اداکارہ
اپ ڈیٹ 09 دسمبر 2023 01:29pm

لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کیخلاف کی گئی بات پر وضاحت پیش کردی ۔

حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے کچھ دن قبل میں آرٹس کونسل میں ایک تقریب میں مدعو کیا گیا۔ جہاں گفتگو کے دوران میرے والد بشیر احمد کا ذکر ہوا تو میں نے ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی اور اسی دوران یہ کہہ ڈالا کہ نواز شریف کی پارٹی کا آدمی بابا جان کو رشوت دینے آیا جو انہوں نے لی نہیں ۔

لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ اس آدمی کو نواز شریف نے خود نہیں بھیجا تھا۔کیونکہ یہ چیز مجھے معلوم ہے کہ ہر پارٹی میں کئی لوگ ایسے ہوتے ہیں جو یہ عمل خود سے کرتے ہیں۔

مزید یہ کہ میں نواز شریف صاحب کی بہت عزت کرتی ہوں لیکن اس وقت سوشل میڈیا پر میری بات کو جو غلط رنگ دیا جا رہا ہے اس سے میرا کوئی تعلق نہیں اور درخواست کرتی ہوں کہ یہ سب نہ کیا جائے۔

ویڈیو پیغام میں بشریٰ انصاری کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں کسی سیاسی پارٹی میں شامل نہیں ہونا چاہتی اور جو میری سوچ ہے اس کے مطابق میں الیکشن کے وقت ووٹ کاسٹ کرتی ہوں۔

اور یہ بھی حقیقت ہے کہ نواز شریف نے پنجاب کا نقشہ ہی بدل دیا، عمران خان نے اسپتال بنوائے، پی پی پی نے بھی اندرونِ سندھ میں مختلف پراجیکٹس لگوائے اور ایم کیو ایم نے کراچی کو سنبھالا نہیں۔

اردو کانفرنس میں والد سے متعلق بشری انصاری کی گفتگو

سیاست میں آنے سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ انہیں دو سیاسی جماعتوں کی جانب سے آفر ہوئی تھی ۔

بھارتی فلموں کی آفر سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ قبل ہی ایک پراجیکٹ میں انہیں بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی والدہ کا کردار آفر ہوا تھا ۔

Nawaz Sharif

BUSHRA ANSARI