Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دہشتگردی خطرات کی وجہ سے الیکشن ملتوی نہیں کیا جاسکتا، رانا ثناءاللہ

ن لیگ انتخابات میں کلین سوئپ کرے گی، رہنما مسلم لیگ ن
شائع 08 دسمبر 2023 03:59pm

رہنما مسلم لیگ (ن) رانا ثنااللہ نے کہا کہ دہشتگردی خطرات کی وجہ سے الیکشن ملتوی نہیں کیا جاسکتا، دہشتگردی کا خاتمہ حکومت اور فورسزکا فرض ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا کہ تمام حلقوں سے مضبوط امیدوار لارہے ہیں، الیکشن میں سیکورٹی کے حوالے سے ضروریات پوری کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی خطرات کی وجہ سے الیکشن ملتوی نہیں کیا جاسکتا،دہشتگردی کا خاتمہ حکومت اور فورسزکافرض ہے، اللہ کرے الیکشن بخریت ہوجائیں، اللہ کرے الیکشن بخریت ہوجائیں۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ پنجاب میں کسی سےسیاسی اتحاد نہیں کریں گے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی مگرسیاسی اتحاد کسی سے نہیں کریں گے، بلاول کہتےہیں میں فلاں کی سیاست نہیں کرتا، بلاول کومعلوم نہیں پہلے کیا ہوتا رہا ہے، ن لیگ انتخابات میں کلین سُوئپ کرے گی۔

PMLN

Rana Sanaullah

PPP