Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کا اصل ہتھیار ایک اور آفریدی ہوگا، شاہد آفریدی

شاہد آفریدی نے پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز میں داماد سے بڑی توقعات وابستہ کرلیں
شائع 08 دسمبر 2023 03:25pm
تصویر — فائل
تصویر — فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے قبل کافی پرجوش ہیں۔

شاہد آفریدی نے سیریز میں اسٹار فاسٹ بولر اور اپنے داماد شاہین آفریدی کو خاصا اہم قراردیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے شاہد آفریدی کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ شاہین آفریدی کا بولنگ اسپیل آسٹریلیا میں انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا۔ وہ دنیا کے کسی بھی بلے باز کو پریشان کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

شاہد آفریدی کے مطابق آسٹریلوی کنڈیشنز میں بولنگ کرنا ان کے لیے سیکھنے کا اچھا تجربہ ہوگا اور مجھے یقین ہے کہ وہ سیریز میں اہم کردار ادا کریں گے۔

تاہم شاہد آفریدی نے یہ بھی تسلیم کیا کہ آسٹریلیا کو اپنے ہی میدان پر شکست دینا مشکل ہوگا۔

سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے کھلاڑی ذہنی اور جسمانی طور پر مضبوط ہیں۔ وہ اپنی کنڈیشنز میں بہت مضبوط ٹیم ہیں اور ان کا سامنا کرنا ہمیشہ ایک چیلنج ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا بیٹنگ آرڈر بہت مضبوط ہے اور میں بینوڈ قادر ٹرافی کے دوران اچھے مقابلے کی توقع کرتا ہوں۔ بلاشبہ یہ سیریز مہارت اور لچک کا امتحان ہوگی۔

کینبرا میں وزیر اعظم الیون کے خلاف چار روزہ میچ کھیلنے والی پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

سیریز کا شیڈول

پہلا ٹیسٹ: 14-18 دسمبر، پرتھ

دوسرا ٹیسٹ: 26 سے 30 دسمبر، میلبورن

تیسرا ٹیسٹ: 3 سے 7 جنوری، سڈنی

PCB

Shahid Afridi

pakistani crickters