Aaj News

بدھ, جنوری 01, 2025  
01 Rajab 1446  

کراچی سے کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد گرفتار

ملزم نے متعدد فوجی چھاؤنیوں سمیت پولیس اسٹیشن پر بھی حملے کا اعتراف کیا، سی ٹی ڈی حکام
شائع 08 دسمبر 2023 01:37pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سی ٹی ڈی کراچی نے پرانی سبزی منڈی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا دہشت گرد گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم کی شناخت عزت من ولد اسفند یار خان کے نام سے ہوئی جو سابق وفاقی وزیر افضل لالا کے گھر پر حملے میں بھی ملوث ہے۔

حکام نے کہا کہ گرفتار ملزم نے 3 فوجیوں کو بھی شہید کیا جب کہ ملزم نے متعدد فوجی چھاؤنیوں سمیت پولیس اسٹیشن پر بھی حملے کا اعتراف کیا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ عزت من کے قبضہ سے بڑی تعداد میں ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

karachi

CTD

TTP

CTD operation

Terrorist Arrested