Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایف آئی اے کا شہزاد اکبر کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کو خط

پہلے شہزاد اکبر کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد پولیس نے ایف آئی اے کو خط لکھا، ذرائع
اپ ڈیٹ 08 دسمبر 2023 08:18pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سابق مشیرِاحتساب شہزاد اکبر کی گرفتاری کے لیے انٹر پول کو خط لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق شہزاد اکبر کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس کی جانب سے ایف آئی اے کو خط لکھا گیا جس کے بعد تحقیقاتی ادارے نے انٹرپول کو خط لکھا۔

واضح رہے کہ شہزاد اکبر کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں فراڈ اور نوسربازی کا مقدمہ درج ہے اور انہیں اسی مقدمے میں اشتہاری بھی قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل: فرح گوگی، زلفی بخاری سمیت دیگر شریک ملزمان کے اشتہار جاری

سابق معاون خصوصی شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دے دیا گیا

اس کے علاوہ احتساب عدالت نے بھی شہزاد اکبر کو 190 ملین پاؤنڈز سکینڈل کیس میں گرفتار کر کے 6 جنوری کو پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

FIA

islamabad police

shehzad akber

fia interpol pakistan

mirza shahzad akbar