Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسرائیلی وزیراعظم کی لبنان کو غزہ میں تبدیل کرنے کی دھمکی

اسرائیلی کارروائی پر حماس کے جوابی حملے جاری
شائع 08 دسمبر 2023 12:48pm
تصویر — اے ایف پی/ فائل
تصویر — اے ایف پی/ فائل

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے لبنان کو غزہ میں تبدیل کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ اگر حزب اللہ نے حماس کے ساتھ اسرائیل کی جنگ میں دوسرا محاذ کھولا تو لبنان میں تباہی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ مزاحمتی تنظیم حزب اللہ جنگ میں شامل ہوکر اپنے ہاتھوں سے بیروت اور جنوبی لبنان کوغزہ اور خان یونس میں بدل دے گا۔

خیال رہے کہ غزہ میں اسرائیل کی کارروائیاں تیسرے مہینے میں داخل ہوگئیں، اب تک 17 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 89 ہوگئی ہے۔

غزہ کی آبادی کا پچیاسی فیصد حصہ بے گھر ہوگیا ہے، اسرائیلی فوجیوں نے بیت الاہیا میں کئی گھروں کو آگ لگادی جبکہ اسکول بھی جلادیا۔

اسرائیلی کارروائی پر حماس کے جوابی حملے جاری ہیں، جھڑپوں کے دوران سابق اسرائیلی آرمی چیف کا بیٹا اور ایک میجر مارا گیا۔

Gaza

Benjamin Netanyahu

Israel Palestine conflict

Palestinian Israeli Conflict

Gaza War