Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پہلے اسلامک سکوک بانڈز کی نیلامی کا آغاز

فروری تک بانڈز کی تین نیلامیوں سے 90 ارب روپے کا ہدف ہے
شائع 08 دسمبر 2023 11:18am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں پہلے اسلامک سکوک بانڈز کی نیلامی کا آغاز ہوگیا ہے۔

فروری تک بانڈز کی تین نیلامیوں سے 90 ارب روپے کا ہدف ہے، نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اسٹاک ایکسچینج میں پہلے سکوک بانڈ کی نیلامی کا افتتاح کیا۔

بین الاقوامی اسلامی بینک، مالیاتی ادارے، غیرملکی سرمایہ کار، بیرون ملک مقیم پاکستانی اور روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ہولڈر سبھی نیلامی میں بولی لگانے کے اہل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سکوک بانڈز آئی ایم ایف جائزہ مکمل ہونے پر جاری کرنے کا امکان

حکومت کا ڈیجیٹل پرائز بانڈز متعارف کرانے کا فیصلہ

تجزیہ کاروں کے مطابق سکوک کا اجراء ملک میں اسلامی بانڈ مارکیٹ کی ترقی میں معاون ثابت ہوگا اور چھوٹے سرمایہ کاروں کو شریعت کے مطابق سرمایہ کاری کی طرف راغب کرے گا۔

United Kingdom

pakistan stock exchange

Pakistan Stock Exchange (PSX)

SUKKUK BONDS