Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

مسلمان برطانیہ مسلمان چھوڑنے کا سوچ رہے ہیں، برطانوی رکن اسمبلی ناز شاہ

برطانوی حکومت اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات روکنے میں ناکام ہوگئی، ناز شاہ
شائع 08 دسمبر 2023 09:29am
برطانوی پاکستانی رکن ناز شاہ کا پارلیمان سے خطاب — تصویر/ فائل
برطانوی پاکستانی رکن ناز شاہ کا پارلیمان سے خطاب — تصویر/ فائل

پاکستانی نژاد برطانوی رکن اسمبلی ناز شاہ نے کہا کہ اسلامو فوبیا کے بڑھتے واقعات پر برطانوی مسلمان ملک چھوڑنے کا سوچ رہے ہیں۔

ناز شاہ نے پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا کہ مسلمان برطانیہ میں اپنے بچوں کے مستقبل کے بارے میں پریشان ہیں، وہ مسلمانوں سے خصوصی سلوک کا مطالبہ نہیں کر رہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اعداد و شمار مسلمانوں پر حملوں کے گواہ ہیں اور حملے بڑھ رہے ہیں، ان پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔

ناز شاہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا برطانوی حکومت اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات روکنے میں ناکام ہوگئی ہے جس وجہ سے برطانوی مسلمان ملک چھوڑنے کا سوچ رہے ہیں۔

Islamophobia

United Kingdom