Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور دیگر رہنما پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے

پاکستان پیپلزپارٹی کو ایک اور کامیابی مل گئی
شائع 07 دسمبر 2023 11:49pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور دیگر رہنما پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کو ایک اور کامیابی مل گئی، بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو اور سابق صوبائی وزیر سکندر عمرانی سمیت کئی بلوچ رہنما پییلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔

بلاول ہاؤس لاہور میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما عبدالقدوس بزنجو کے ہمراہ سابق وزیر سکندر عمرانی اور سید نظام الدین پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔

اس کے علاوہ سید حمید، نصیر احمد بزنجو، میر عبدالوہاب بزنجو اور دیگر رہنماؤں نے بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

سابق صدر آصف زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والی بلوچستان کی سیاسی شخصیات کو خوش آمدید کہا۔

آصف زرداری سے ملاقات میں اہم سیاسی شخصیات کی شمولیت کے موقع پر علی حسن زہری بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں

عبدالقدوس بزنجو کو بلوچستان عوامی پارٹی کی صدارت سے ہٹادیا گیا

بلوچستان عوامی پارٹی کا عام انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ

بلاول نے اپنی شناخت بنالی، اب اسے یوتھ اور آنے والے کل کا لیڈر بنانا ہے، آصف زرداری

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کے بعد سابق وزیراعلی بلوچستان میر نصیر مینگل کے صاحبزادے میر حمود الرحمان اور میر شفیق الرحمان پی پی پی میں شامل ہوگئے۔

Asif Ali Zardari

lahore

PPP

Asif Zardari

abdul quddus bizenjo

Pakistan People's Party (PPP)

Balochistan Awami Party

pakistan peoples party parliamentarians