Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل آئی سی سی نے ’لوگو‘ کیوں تبدیل کیا؟

آئی سی سی نے میزبان ملک کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے نیا لوگو متعارف کرایا ہے
شائع 07 دسمبر 2023 10:35pm

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ٹی20 ورلڈکپ کے آغاز سے قبل ہی لوگو تبدیل کردیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر آئی سی سی نے ٹی20 ورلڈکپ کی مناسبت سے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں فاتح ٹیم انگلینڈ کے علاوہ پاکستان، بھارت، نیوزی لیںڈ کو نمایاں دیکھایا گیا ہے۔

آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ اگلے سال ویسٹ انڈیز میں شیڈول ہے اور نئے لوگو میں میزبان ملک کے کھجور کے درختوں اور کے ’اسٹرائپس‘ کو خراج عقیدت پیش کرنے والا ایک مخصوص پیٹرن شامل ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ اگلے برس 4 سے 30 جون تک ویسٹ انڈیز اور امریکا میں کھیلا جائے گا۔

قبل ازیں ویسٹ انڈیز کے رکن ملک ڈومینیکا نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے میچز کی میزبانی سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا، حکومت نے موقف اپنایا تھا کہ میگا ایونٹ سے قبل مقررہ وقت پر انفرا اسٹرکچر تیار نہیں کرسکتے، اس وجہ سے میگا ایونٹ سے دستبردار ہورہے ہیں۔

خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز اور امریکا میں شیڈول ایونٹ میں پہلی بار 20 ٹیمیں شامل ہوں گی جنہیں 5، 5 ٹیموں کے 4 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ سے ٹاپ 2 ٹیمیں سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں کُل 55 میچز کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کون سی ٹیم جیتے گی؟ بڑی پیشگوئی کردی گئی

ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کی میزبانی کس ملک کو ملنے کا امکان

ICC

dubai

T20 World Cup

ICC T20 World Cup

INTERNATIONAL CRICKET COUNCIL (ICC)

t20 world cup 2024

international cricket retirement