’16 دسمبر سے پہلے انتخابات کا شیڈول جاری ہوگا، نواز شریف الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے‘
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر مندوخیل کا کہنا ہے کہ لکھ کر لے لیں نواز شریف نااہلی سے نہیں بچ سکتے، میں نہیں دیکھ رہا کہ نواز شریف الیکشن میں حصہ لے سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن 16 دسمبر سے پہلے انتخابات کا شیڈول جاری کردے گا۔
آج نیوز کے پروگرام ”فیصلہ آپ کا“ میں گفتگو کرتے ہوئے قادر مندوخیل نے کہا کہ نواز شریف نااہلی سے بچنے کیلئے ’سہارا لے رہے ہیں الیکشن رول 57 کے سیکشن ای کے تحت ہاں اس میں ترمیم کی گئی ہے کہ سزا پانچ سال ہونی چاہئیے، مگر دوسری طرف آئین کا آرٹیکل 62 اور 63 بڑا واضح ہے اور اس میں کوئی لمٹ نہیں لکھی ہوئی، اب ظاہر سی بات ہے کہ آءین زیادہ سپیرئیر ہے بنسبت الیکشن رولز کے، اب اس کا فیصلہ سپریم کورٹ کرے گا‘۔
انہوں نے کہا کہ اس سارے تناظر میں میں نہیں دیکھ رہا کہ نواز شریف الیکشن لڑ پائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ’مائنس ٹو (عمران خان اور نواز شریف الیکشن کیلئے نااہل) 100 فیصد ہوگا، یہ سمجھیں کہ کسی پلاننگ کی وجہ سے بلکہ ان کے اپنے کرتوت کی وجہ سے ہوگا‘۔
ایک سوال کے جواب میں قادر مندوخیل نے کہا کہ میاں صاحب سزا یافتہ ہیں اور جیل سے گئے تھے، زرداری اور فریال تالپور نے تو جیل بھگتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مان لیا نواز شریف کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے، اب اس طرح ان کو دودھ کا دھلا بنا کر پیش کرنا کہاں کا انصاف ہے؟
ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ تو سب کو پتا ہے کہ تحریک عدم اعتماد اگر کسی نے پاس کرائی ہے، شہباز شریف کو پہلی اور آخری مرتبہ کسی نے وزیراعظم بنایا ہے تو پیپلز پارٹی نے، اور یہ آصف علی زرداری صاحب کا کمال تھا۔
پی پی رہنما نے کہا کہ ’پی ٹی آئی کے ووٹر کو آپ کیا سمجھ بیٹھے ہیں، ابھی شیر افضل مروت دیر کے حلقے میں گئے وہاں کتنے لوگ نکلے وہ پورے پاکستان نے دیکھے، اگر الیکشن کے دن اسی طرح سارے کارکن نکل گئے تو کیا مسلم لیگ (ن) ان کی موجودعگی میں ووٹ حاصل کرسکے گی؟ اگر پی ٹی آئی کا امیدوار نہ ہو تو وہ ن لیگ کے مخالف کو ووٹ دیں گے ان کو نہیں دیں گے‘۔
Comments are closed on this story.