Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

وہاب ریاض نے حارث رؤف کو پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے کیوں اہم قرار دیا؟

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹیم کے انتخاب کیلئے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس 13 دسمبر کو ہوگا، چیف سلیکٹر
شائع 07 دسمبر 2023 05:53pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

پنجاب کے مشیر کھیل اور قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے فاسٹ بولر حارث رؤف کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے اہم قرار دے دیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ حارث رؤف کو ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت کے بعد ہی بگ بیش کے لیے این او سی جاری کیا گیا۔

وہاب ریاض نے بتایا کہ شعیب ملک اور احمد شہزاد سمیت تمام کھلاڑیوں کی سلیکشن کے لیے دروازے کھلے ہیں، نسیم شاہ کا نام نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے زیر غور نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم کا کیمپ لگایا جائے گا، ٹیم کے انتخاب کے لیے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس 13 دسمبر کو ہوگا، کمیٹی تمام معاملات کو مد نظر رکھتے ہوئے این او سی دیتی ہے، کسی بھی کھلاڑی کو این او سی ایک کمیٹی دیتی ہے۔

چیف سلیکٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ شان مسعود نے بطور کپتان پر فارم کیا ہے ٹیم کے لیے اچھا شگون ہے، شان مسعود ایک مثالی کریکٹر ہیں،ان کی کارکردگی اہم ہے، سلیکشن کمیٹی نے تینوں فارمیٹس کے لیے بیک اپ تیار کرنے کا فیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز: قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس 13 دسمبر کو ہوگا

دوسری جانب نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس 13 دسمبر کو لاہور میں ہوگا۔

وہاب ریاض کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچوں کی ٹی 20 سیریز کے لیے سلیکشن کے معاملات زیر غور آئیں گے جبکہ کمیٹی کراچی میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا جائزہ لے گی۔

ٹی 20 کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 25 دسمبر سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان 2 جنوری کو متوقع ہے اور سیریز 12 جنوری سے شروع ہو گی۔

مزید پڑھیں

دورہ آسٹریلیا کیلئے 18 رکنی پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، حارث رؤف دستبردار

تنازعے کے بعد پی سی بی نے سلمان بٹ کو عہدے سے ہٹادیا

وہاب ریاض پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر مقرر

cricket

lahore

Pakistan Cricket Team

Wahab Riaz

Haris Rauf

cheif selector

Pakistan vs New Zealand