Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

جس کو عمران خان کہیں گے اس کو ٹکٹ ملے گا، نو منتخب پی ٹی آئی چئیرمین

بیلٹ پیپر پر بلے کا نشان رہے گا، بیرسٹر گوہر
شائع 07 دسمبر 2023 05:15pm

نومنتخب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ امیدواروں کے حوالے سے کمیٹیاں پہلے سے ہی بنی ہوئی ہیں، جس کو عمران خان کہیں گے اس کو ٹکٹ ملے گا۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ عدلیہ اور پی ٹی آئی مشکل مرحلے سے گزر رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف جتنی مرضی درخواستیں دے دیں، پی ٹی آئی نے یہ الیکشن قانون کے مطابق کروائے ہیں، پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن فری اینڈ فئیر ہوئے ہیں، بیلٹ پیپر پر بلے کا نشان رہے گا۔

pti chairman

Barrister Gohar