Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنید جمشید کو بچھڑے سات برس بیت گئے

مقبول نعت خواں طیارہ حادثے میں انتقال کر گئے تھے
شائع 07 دسمبر 2023 12:48pm
تصویر: سوشل میڈیا
تصویر: سوشل میڈیا

پاکستان کے مقبول نعت خواں جنید جمشید کو اپنے مداحوں سے بچھڑے سات برس بیت گئے، ان کی ساتویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

جنید جمشید 2016 میں آج ہی کے دن حویلیاں کے قریب ایک خوفناک طیارہ حادثے میں اپنی اہلیہ اور 45 دیگر افراد کے ہمراہ انتقال کر گئے تھے۔

وہ 3 ستمبر 1964 کو کراچی میں پیدا ہوئے، گلوکار بننے سے قبل انہوں نے مختصر عرصے کے لیے پاکستان ایئر فورس میں بطورِ سویلین کنٹریکٹر اور انجینئرکام کیا۔ ان کے والد جمشید اکبر خان پاکستان ایئر فورس میں ریٹائرڈ گروپ کیپٹن تھے۔

2004 ء میں جنید جمشید نے اپنی زندگی اسلام کے لیے وقف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے موسیقی کو خیرباد کہ دیا تھا۔

شوبز کو الوداع کہنے کے بعد انہوں نے کپڑوں کا ایک معروف برانڈ ’جے ڈاٹ‘ لانچ کیا۔

جنید جمشید میوزک بینڈ ’وائٹل سائنز‘ کے مرکزی گلوکار تھے، 80 کی دہائی میں سابق گلوکار نے ’اعتبار‘، ’ہم تم‘، ’دل کی بات‘ اور ’دل دل پاکستان‘ جیسے مقبول گانوں سے بے پناہ مقبولیت حاصل کی تھی۔

Death Anniversary

Plane Crash

lifestyle

Junaid Jamshed

7th Death Anniversary

Former Singer