Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق پی ٹی آئی ایم پی اے کا بھائی عدالت سے فرار ہوتے ہوئے گرفتار

اینٹی کرپشن حکام نے ملزم گل باز کو ہائیکورٹ سے گرفتار کیا
شائع 07 دسمبر 2023 12:25pm
لاہور ہائی کورٹ۔ فوٹو — فائل
لاہور ہائی کورٹ۔ فوٹو — فائل

پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے علی اصغر منڈا کے بھائی گل باز کی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے علی اصغر منڈا کے بھائی گل باز کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شہبازعلی رضوی نے سماعت کی۔

اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ ملزم کے خلاف اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کررکھا ہے، ملزم پرسرکاری کاغذات ادھر ادھر کرنے اور جعلی دستخط کرنے کا مقدمہ درج ہے۔

جسٹس شہبازعلی رضوی نے دلائل سننے کے بعد ملزم گل باز کی درخواست ضمانت مسترد کردی، ضمانت مسترد ہونے کے بعد ملزم نے عدالت سے فرار ہونے کی کوشش جو پولیس نے ناکام بنا دی، اور اینٹی کرپشن حکام نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

Lahore High Court

PTI Leaders arrested

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)