Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا میں فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں 10افراد ہلاک

فائرنگ کے واقعات ٹیکساس اور لاس ویگاس میں پیش آئے
اپ ڈیٹ 07 دسمبر 2023 09:18am
تصویر — اے ایف پی/فائل
تصویر — اے ایف پی/فائل

امریکا میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

ٹیکساس میں فائرنگ سے چھ افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، جس کی شناخت شین جیمز کے نام سے ہوگئی۔

پولیس کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر آسٹن میں چار مختلف مقامات پر فائرنگ کرکے چھ افراد کو ہلاک کیا۔ ملزم اور مقتولین میں بظاہر کوئی رشتہ ہونے کا ثبوت نہیں ملا۔

دوسری جانب امریکی شہر لاس ویگاس میں یونیورسٹی میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق پولیس سے مقابلے میں ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا۔

مزید پڑھیں

ٹیکساس: امریکا میں مسلمان ڈاکٹر کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا

امریکا اور کینیڈا کی سرحد پر دھماکا: دہشتگردی کا کوئی سراغ نہیں ملا، پولیس

امریکا میں 22 افراد کو مارنے والا شخص مردہ حالت میں پایا گیا

میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نواڈا یونیورسٹی کے کیمپس میں پیش آیا، واقعے کے بعد کیمپس کو خالی کرا لیا گیا۔

Las Vegas

Texas

USA