Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنوبی وزیرستان: شہید سپاہی احمد علی کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا

نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران، جوان، عزیز اوقارب اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت
شائع 06 دسمبر 2023 05:13pm
فوٹو۔۔ آئی ایس پی آر
فوٹو۔۔ آئی ایس پی آر

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی احمد علی کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے چارسدہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ روز جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں دہشت گردوں کے خلاف بے جگری سے لڑتے ہوئے 26 سالہ سپاہی احمد علی شہید ہوگئے تھے، جنہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقے چارسدہ میں سپرد خاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران، جوان، عزیز اوقارب اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت کی، سپاہی احمد علی شہید نے سوگواران میں والدین چھوڑے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کی یہ قربانیاں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاک فوج کے عزم اور حوصلے کو مزید تقویت دیتی ہیں، دہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

ISPR

South Waziristan

security forces

security forces operation

Funeral Prayers

sepoy ahmed ali