Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کا کراچی کی ترقی کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق

جماعت اسلامی نے شہر کی ترقی میں کردار ادا کرنے کی حمایت کی ہے، میئر کراچی
شائع 06 دسمبر 2023 04:00pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی نے کراچی کی تریق2ی کے لیے ایک ساتھ کام کرنے پر اتفاق کرلیا جس کی تصدیق مرتضیٰ وہاب نے کی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہا کہ کراچی والوں کو کچھ معاملات سے آگاہ کرنا ہے، کچھ ایسی پالیسی بنانی ہے جس سے شہر کے باسیوں کو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ سٹی کونسل اجلاس میں جو ہوا اس سے عوام کو پیغام ٹھیک نہیں گیا، جماعت اسلامی نے احتجاج کیا اور اجلاس متاثر ہوا جس کے بعد 7 نومبر کو بھی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اس سے قبل پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس بھی طلب کیا گیا تھا جس میں جماعت اسلامی سے پی ٹی آئی کے ارکان نے بات چیت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

اپنے اتفاق سےکراچی کی ترقی میں رکاوٹ کو کچل دیں گے، گورنر سندھ

کراچی ترقی پر کوئی خطیر رقم خرچ نہیں کی گئی، ڈاکٹرفاروق ستار

میئر کراچی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نجمی عالم نے جماعت اسلامی سے بات چیت کی جنہوں نے مثبت رویہ اختیار کیا اور شہر کی ترقی میں کردار ادا کرنے کی حمایت کی ہے۔

karachi

PPP

Murtaza Wahab

Jamat e Islami

Hafiz Naeem

mayor karachi