Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

120سیٹوں کا دعویٰ کرنے والے ضمنی الیکشن ہار چکے ہیں، پی پی رہنما کی ن لیگ پر تنقید

سابق وزیراعظم کو پروٹوکول سمجھ سے بالاتر ہے، فیصل کریم کنڈی
شائع 06 دسمبر 2023 02:39pm
فیصل کریم کنڈی (فوٹو: اے پی پی/فائل)
فیصل کریم کنڈی (فوٹو: اے پی پی/فائل)

پیپلرپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو120سیٹوں کا دعویٰ کرتے ہیں وہ ضمنی الیکشن ہار چکے ہیں، سابق وزیراعظم کو پروٹوکول سمجھ سے بالاتر ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ کے پی میں 6 کنونشن کرچکے ہیں، کل سے بلاول کے پی کا دورہ کر رہے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ الیکشن مہم شیڈول کے بعد شروع کریں گے، پارلیمانی بورڈ کے ذریعے ٹکٹ تقسیم کریں گے، انتخابات فری اینڈ فیٸر ہونے چاہیے، جو120سیٹوں کا دعویٰ کرتے ہیں وہ ضمنی الیکشن ہار چکے ہیں۔

رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ سابق وزیراعظم کو پروٹوکول سمجھ سے بالاتر ہے، ملک میں اور بھی وزیراعظم رہ چکے ہیں، ان کو بھی وہی پروٹوکول دینا چاہٸے، ایک لاڈلے کو عوام ابھی تک بھگت رہے ہیں۔

فیصل کریم کا کہنا تھا کہ پنجاب میں جس کی حکومت آتی ہے وہ سیاسی حریف کو نیچا دیکھاتا ہے، پاکستان میں شخصيات کا ووٹ ہوتا ہے نہ کہ انتخابی نشان پر، پی پی پہلے دن سے الیکشن کا مطالبہ کررہی ہے، محترمہ کی شہادت کے بعد بھی ہم نے الیکشن کا مطالبہ کیا تھا، لیکن ہم نے کبھی اداروں پر حملے نہیں کٸے۔

میں یہ نہیں کہتا کہ ساری پی ٹی آٸی 9 مٸی میں ملوث ہے، کسی پارٹی کو بین نہیں ہونا چاہٸے، پی ٹی آٸی کا انٹر پارٹی الیکشن سب کے سامنے ہیں، مشرف دور میں ہمیں بین کیا گیا تھا، ہم نے ایک بڑی جنگ لڑی ہے جس میں فوجی جوانوں سمیت سول سوسائٹی نے قربانیاں دی ہیں۔

PMLN

Faisal Karim Kundi

Pakistan People's Party (PPP)