Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز شریف کی چوہدری شجاعت کو 5 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی پیشکش

مسلم لیگ ق کا ن لیگ کی پیشکش پر پارٹی اجلاس بلانے کا فیصلہ
اپ ڈیٹ 06 دسمبر 2023 06:31pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت کو قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی 3 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی پیشکش کی،جس پر ق لیگ نے مشاورتی اجلاس بلا لیا۔

ن لیگ کے قائد نواز شریف ملاقات کے لیے ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ پہنچے، اس موقع پر شہبازشریف، مریم نواز، راناثنااللہ اور ایازصادق بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف اور چوہدری شجاعت کے مابین ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں ن لیگ اور ق لیگ کے درمیان سیٹ اجسٹمنٹ اور سیاسی اتحاد پر بھی غور ہوا جبکہ چوہدری وجاہت کے بیٹے حسین الہٰی کی گجرات کی سیٹ پر مزید مشاورت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ مسلم لیگ ن نے ایم این اے کی دو سیٹوں پراور ایم پی اے کی تین نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کی پیشکش کی ہے، جس پر مسلم لیگ ق نے پارٹی اجلاس بلانے کا فیصلہ کا ہے، جس میں اس آفر کا جائزہ لیا جائے گا۔

چوہدری شجاعت سے ملاقات کے بعد قائد ن لیگ نواز شریف سردار دوست مزاری کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں انہوں نے سابق نگران وزیراعظم میر بلخ شیر مزاری کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

مریم نواز، مریم اورنگزیب اور دیگررہنما بھی نواز شریف کے ہمراہ تھے۔

دوست محمد مزاری کے گھر آمد

اس کے بعد نواز شریف سردار دوست محمد مزاری کی رہائش گاہ جا پہنچے، جہاں انہوں نے سابق نگران وزیراعظم میر بلخ شیر مزاری کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور اہل خانہ سے بھی تعزیت کی۔

مریم نواز، مریم اورنگزیب اوردیگر رہنما بھی نواز شریف کے ہمراہ تھے۔

PMLN

Nawaz Sharif

PMLQ

Chaudhry Shujat Hussain