Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد میں فائرنگ، سابق یو سی چیئرمین سمیت 4 افراد جاں بحق

ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر کے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، اسلام آباد پولیس
شائع 06 دسمبر 2023 08:58am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد کے جھنگ سیداں میں سابقہ دشمنی پر فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سابقہ دشمنی پر فائرنگ سے جاں بحق افراد میں سابق یوسی چیئرمین، رفاقت، علی شیر اور صاحب گل شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی گاڑی پر ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی، ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر کے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

اسلام آباد

firing incident