پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچز میں ریکارڈ کیسا ہے؟
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں کھیلا جائے گا۔
قومی ٹیم 6 دسمبر سے 4 روزہ ٹور میچ کے دوران آسٹریلیا کی پرائم منٹسر الیون کے خلاف کینبرا میں مدمقابل آئے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے ہوگا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں نے سال 1956-57 میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا تھا اور یہ سیریز پاکستان کے نام رہی تھی، سال 2021-22 میں کینگروز نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور ہوم گراؤنڈ پر شاہینوں کو 3 میچوں کی سیریز میں 0-1 سے شکست دی تھی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 69 ٹیسٹ میچز کھیلے گئے ہیں، جس میں 34 میچز میں آسٹریلیا نے جبکہ پاکستان محض 15 میچز میں کامیابی حاصل کرسکا ہے۔
شاہینوں اور کینگروز کے درمیان 20 ٹیسٹ میچز ڈرا ہوئے جبکہ ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا نے 26 اور پاکستان نے 7 فتوحات سمیٹی ہیں۔
مزید پڑھیں
آسٹریلوی وزیراعظم کی تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم اور پرائم منسٹر الیون کی شرکت
سڈنی ائرپورٹ پہنچنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اسکواڈ کو ’نولفٹ‘
Comments are closed on this story.