Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے شاہراہ نظریہ پاکستان سگنل فری کوریڈور کا افتتاح کردیا

محسن نقوی کا زندہ دلان لاہور کی سہولت کے لیے ایک اور احسن اقدام
شائع 05 دسمبر 2023 08:44pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شاہراہ نظریہ پاکستان سگنل فری کوریڈور کا افتتاح کر دیا۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا زندہ دلان لاہور کی سہولت کے لیے ایک اور احسن اقدام سامنے آیا ہے، ساڑھے 6 کلو میٹر طویل شاہراہ نظریہ پاکستان سگنل فری کوریڈور مکمل ہوگیا۔

محسن نقوی نے شاہراہ نظریہ پاکستان سگنل فری کوریڈور کا افتتاح کر دیا ،ساڑھے 6 کلو میٹر طویل شاہراہ نظریہ پاکستان کے سگنل فری کوریڈور کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

اس موقع پر صوبائی وزراء عامر میر، اظفر علی ناصر، سیکرٹری ہاؤسنگ، کمشنر لاہورڈویژن و ڈی جی ایل ڈی اے، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ایوب چوک پر یوٹرن کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کینال روڈ سے کالج روڈ امیر چوک تک نظریہ پاکستان روڈ کو سگنل فری کوریڈور بنا دیا گیا ہے، اسی منصوبے کے تحت شوکت خانم ہسپتال چوک کو بھی سگنل فری بنایا گیا تھا، شہر کے اس اہم پوائنٹ کو سگنل فری بنانے سے یومیہ ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں مستفید ہوں گی۔

محسن نقوی نے کہا کہ لاہور میں ٹریفک کے بہت زیادہ مسائل ہیں ان کو حل کرنے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں، اس یوٹرن سے واپڈا ٹاون، کینال بینک روڈ، جوہر ٹاؤن، پی آئی اے سوسائٹی اور دیگر علاقے مستفید ہو گے، ساڑھے 6 کلومیٹر طویل سگنل فری کوریڈور کی تکمیل سے روزانہ ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں گرزتی ہیں۔

مزید پڑھیں

پنجاب بھر کے 25 لاکھ پرائیویٹ کیمروں کی میپنگ کیلئے پراجیکٹ کا آغاز

نگراں وزیراعلیٰ کا سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے لاہور میں بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر کا افتتاح

پنجاب حکومت کا پہلا سرکاری کینسر اسپتال قائم کرنے کا اعلان

انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے کی تعمیر کے دوران ایک بھی درخت نہیں کاٹا گیا۔

lahore

mohsin naqvi

CARETAKER CM PUNJAB