Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سوئی ناردرن نے گیس مزید مہنگی کرنے کی تیاری کرلی

اوگرا سوئی ناردرن کی درخواست پر سماعت 11 دسمبر کو کرے گا
شائع 05 دسمبر 2023 07:36pm

سوئی ناردرن گیس کمپنی (ایس این جی سی) نے گیس مزید مہنگی کرنے کی تیاری کرلی۔

گیس صارفین مزید اضافے کے لیے تیار ہوجائیں کیونکہ سوئی ناردرن نے گیس مزید 137.62 فیصد مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی۔

سوئی ناردرن کی جانب سے گیس 1715 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی درخواست دی گئی۔

اوگرا کی جانب سے سوئی ناردرن کی درخواست پر سماعت 11 دسمبر کو ہوگی۔

سوئی ناردرن نے گیس کی قیمت میں اضافہ یکم جولائی 2023 سے مانگا ہے، درخواست 2023-24 کی آمدنی ضروریات میں کمی کو پورا کرنے کے لیے دائر کی گئی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2023-24 کے لیے 181 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ روپے کمی کا تخمینہ ہے، گیس کی قیمت2961 روپے 98 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی جائے، گیس کی موجودہ قیمت 1246 روپے 49 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔

درخواست میں بقایاجات کی مد میں 1209 روپے 14 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا گیا، روپے کی قدر میں کمی کی مد میں 56 روپے 48 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا گیا۔

توانائی منصوبوں پر جائزہ اجلاس، پاور سیکٹر کے نئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ

نگراں وزیرمنصوبہ بندی محمد سمیع سعید کی سربراہی میں توانائی منصوبوں پر جائزہ اجلاس ہوا، جس میں مروجہ پالیسیوں اور پاور سیکٹر کے نئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

مزید پڑھیں

حکومت نے گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں 172 فیصد تک اضافہ کردیا

پنجاب، خیبر پختونخوا، اسلام آباد میں 7 ہزار گیس کنکشن منقطع، کروڑوں کے جرمانے

گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں بڑا اضافہ

بریفنگ میں بتایا گیا کہ مشترکہ مفادات کی کونسل نے جون 2021 میں نیشنل الیکٹرسٹی پالیسی 2021 کی منظوری دی، جس میں پاور سیکٹر کی ترقی کے لیے 6 اصول طے کیے گئے تھے، جن میں کارکردگی، شفافیت، مسابقت، مالیاتی عملداری اور ماحولیاتی ذمہ داری شامل ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پالیسی کے اہداف کو پورا کرنے کے مقصد کے لیے قومی بجلی پلان کی منظوری دی گئی، قومی بجلی پلان میں 20 انٹیگریٹڈ انرجی پلاننگ سسٹم اور مارکیٹ آپریشنز کا آغاز ہوگیا، الیکٹریفیکیشن، ٹیرف ڈیزائن اور سبسڈی ریشنلائزیشن سمیت دیگر اقدامات کا بھی آغاز کردیا گیا۔

OGRA

اسلام آباد

gas prices

Gas

sngc

oil and gas regulatory authority

sui northern gas company