Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان اور فواد چوہدری کا اڈیالہ جیل میں ٹرائل ہو گا یا نہیں؟ محفوظ فیصلہ بدھ کو سنایا جائے گا

توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت الیکشن کمیشن 12 بجے کرے گا
اپ ڈیٹ 06 دسمبر 2023 07:47am
فوٹو — اے ایف پی/ فائل
فوٹو — اے ایف پی/ فائل

توہین الیکشن کمیشن اورچیف الیکشن کمشنر کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان اور فواد چوہدری کا اڈیالہ جیل میں ٹرائل ہو گا یا نہیں؟ الیکشن کمیشن محفوظ فیصلہ کل سنائے گا۔

توہین الیکشن کمیشن اورچیف الیکشن کمشنرکیس میں عمران خان اور فواد چوہدری کا اڈیالہ جیل میں ٹرائل ہو گا یا نہیں؟ اس حوالے سے الیکشن کمیشن محفوظ فیصلہ بدھ کو 12 بجے سنائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن میں پیش کرنے سے معذرت کی تھی جبکہ وزارت داخلہ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کا اڈیالہ جیل میں ٹرائل کی درخواست کی تھی۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے وزارت قانون کی رائے موصول ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

کیس کا پس منظر

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے 19 اگست کو عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو نوٹسز جاری کیے تھے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ سیاسی رہنماؤں نے مختلف جلسوں، پریس کانفرنسز اور انٹرویوز کے دوران الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر الزمات عائد کیے تھے جبکہ تینوں پارٹی رہنماؤں کو 30 اگست کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں

توہین الیکشن کمیشن کیس، عدالت نے حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روک دیا

عمران خان، فواد کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کا مقدمہ بھی جیل میں چلانے کا عندیہ

توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر، اگلی سماعت پر معاملہ نمٹادیں گے، ممبر نثار درانی

ECP

اسلام آباد

imran khan

Fawad Chaudhary

Contempt Election Commission Case

Election Commission of Pakistan (ECP)

Contempt Election Commission

Contempt of Chief Election Commissioner Case