Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

آسٹریلوی وزیراعظم کی تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم اور پرائم منسٹر الیون کی شرکت

آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز کی تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم اور پرائم منسٹر الیون نے شرکت کی ہے۔ پاکستان کرکٹ...
شائع 05 دسمبر 2023 05:14pm
فوٹو۔۔۔۔۔ ٹوئٹر پی سی بی
فوٹو۔۔۔۔۔ ٹوئٹر پی سی بی

آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز کی تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم اور پرائم منسٹر الیون نے شرکت کی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے منگل کو آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز کی جانب سے منعقدہ اعزازی تقریب میں شرکت کی۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والی اس تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے علاوہ پرائم منسٹر الیون کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے دونوں ٹیموں کو خوش آمدید کہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پرائم منسٹر الیون اور پاکستان ٹیم کے درمیان میچ اچھا ہوگا۔

انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز بھی اچھی رہے گی کیونکہ پاکستان ایک کوالٹی ٹیم ہے۔

پرائم منسٹر الیون کے خلاف میچ کھیلنے پر بہت خوشی ہے، شان مسعود

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پرائم منسٹر الیون کا میچ ایک تاریخی حیثیت رکھتا ہے جو 1951 سے کھیلا جارہا ہے اور انہیں یہ میچ کھیلنے کی بہت خوشی ہے۔

شان مسعود نے کہا کہ پرائم منسٹر الیون ایک سخت حریف ہے اور پاکستان ٹیم نہ صرف اس میچ کے لیے بلکہ آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے چیلنج کے لیے بھی تیار اور پرجوش ہے۔

مزید پڑھیں

تنازعے کے بعد پی سی بی نے سلمان بٹ کو عہدے سے ہٹادیا

پی سی بی نے ٹیسٹ کپتان شان مسعود کو دو درجے ترقی دے دی

اگر ہم آسٹریلیا کو ٹیسٹ میں شکست دیں تو وہ اپ سیٹ نہیں ہوگا، سرفراز احمد

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اور پرائم منسٹر الیون کے درمیان چار روزہ میچ بدھ کے روز سے کینبرا میں کھیلا جائے گا جس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف 14 دسمبر سے ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔

Pakistan Cricket Team

test series

Pakistan vs Australia

PAK VS AUS

shan masood

dinner

Anthony Albanese

canberra

australian pirme minister

prime minister 11