9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 8 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت ہوئی جبکہ جج عبہر گل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔
پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوشش کی لیکن ملزمان نے خود کو روپوش کر رکھا ہے تاہم عدالت ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرے۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنما حافظ فرحت، مراد سعید، اعظم خان، حامد رضا اور امتیاز احمد شیخ سمیت دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
مزید پڑھیں
سانحہ 9 مئی کے اشتہاری ملزمان کی جائیدادوں کی تفصیلات پولیس کو مل گئیں
مالا کنڈ: جوڈیشل مجسٹریٹ نے مراد سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
Comments are closed on this story.