Aaj News

بدھ, اکتوبر 30, 2024  
26 Rabi Al-Akhar 1446  

سکھ یاتریوں سے لوٹ مار کرنیوالا گینگ غیرملکی نکلا، بیرونی خفیہ ایجنسی کیلئے کام کرنے کا انکشاف

چھ روز قبل لاہور میں سکھ یاتریوں سے لوٹ مار کا واقعہ سامنے آیا تھا۔
شائع 05 دسمبر 2023 04:12pm
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

لاہور میں سکھ یاتریوں سے لوٹ مار کرنے والا گینگ غیرملکی نکلا، گرفتاری کے بعد بیرونی خفیہ ایجنسی کیلئے کام کرنے کا انکشاف کیا۔

ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ ساؤتھ آفتاب احمد پھلروان کا کہنا ہے کہ آرگنائزڈکرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن نے بڑی کارروائی بےنقاب کی ہے۔

سکھ یاتریوں کے ساتھ واردات کرنےوالاغیرملکی گینگ گرفتارکرلیا گیا ہے، گرفتارملزمان میں سرغنہ شاہ رخ،ریحانہ اورعرفان شامل ہیں۔

آفتاب احمد پھلروان کے مطابق ملزمان نےانکشاف کیا ہے کہ وہ غیرملکی رہائشی ہیں اور خفیہ غیرملکی ایجنسیوں کیلئے کام کرتےہیں۔

ایس پی کے مطابق ملزمان سکھ یاتریوں سے واردات کرتےتھے اور اس مقصد کے لیے وہ مختلف فورسز کی یونیفارم پہن کرتلاشی کے بہانے اپنا مقصد پورا کرتے۔

ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ ساؤتھ نے بتایا کہ ملزمان کوسی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائےگی۔

واضح رہے کہ چھ روز قبل لاہور میں سکھ یاتریوں سے لوٹ مار کا واقعہ سامنے آیا تھا۔

lahore

Sikh community